Sunday, April 20, 2025, 5:59 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فٹ بال میچ کے دوران کتا گراؤنڈ میں گھس آیا

فٹ بال میچ کے دوران کتا گراؤنڈ میں گھس آیا

فٹ بال چھین کر سب کی دوڑیں لگوا دیں

by NWMNewsDesk
0 comment

میکسیکن لیگ کے میچ کے دوران ایک کتے نے فٹبال پر دھاوا بول دیا اور فٹ بال چھین کر کھلاڑیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔

مقامی لیگ کے 11ویں راؤنڈ میں ڈوراڈوس ڈی سینولا اور اس کے میزبان البرگیو ڈی اوکساکا کے درمیان ہونے والے میچ میں اسٹیڈیم کے اندر کتا گھس آیا۔

اسٹیڈیم میں نئے مہمان نے تعاقب کرتے ہوئے گیند پر قبضہ جمایا اور پھر اسے اٹھا کر بھاگ نکلا۔

banner

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی اہلکار کئی منٹ تک اس کے پیچھے بھاگتے رہے۔ کتے کو بالآخر پکڑ لیا گیا۔

اس دوران شائقین سیٹیاں اور نعرے لگاتے ہوئے اس واقعہ سے محظوظ ہوتے رہے۔ یہاں تک کہ میچ کے کمنٹیٹر بھی پرجوش انداز میں بولتے رہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024