40
فیس بک نے بنگلہ دیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے متعدد اکاؤنٹس ختم کر دئیے ہیں۔
میٹا کا کہنا ہے کہ عوامی لیگ کے متعدد اکاؤنٹس اور پیج فیس بک سے ہٹا دیئے گئے ہیں۔
میٹا کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس، پیجز کو مربوط غیر مستند رویے بشمول اپوزیشن پر تنقید کے باعث ہٹایا گیا، ہماری پالیسی کی خلاف ورزی پر عوامی لیگ کے 50 اکاؤنٹس، 98 پیجز کو ہٹایا گیا ہے۔
میٹا کے مطابق ان اکاؤنٹس سے انتخابات سے متعلق اور اپوزیشن پر تنقیدی رپورٹس پوسٹ کی گئیں۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں جنوری میں ہونے والے انتخابات میں عوامی لیگ اتحاد نے فتح حاصل کی تھی۔