Thursday, November 21, 2024, 12:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فیس کی عدم ادائیگی پر تنازع، گوگل نے متعدد بھارتی ایپلی کیشن پلے اسٹور سے ہٹا دیں

فیس کی عدم ادائیگی پر تنازع، گوگل نے متعدد بھارتی ایپلی کیشن پلے اسٹور سے ہٹا دیں

اس طرح سے ایپ اسٹور سے ایپلی کیشنز ہٹانے کی اجازت نہیں دی جائے گی : بھارت

by NWMNewsDesk
0 comment

گوگل نے اپنے رقم کی ادائیگی کے معاملے پر بھارت کی چند اہم ایپلی کیشنز کو پلے اسٹور سے ہٹ دیا ہے جس سے بھارتی حکومت اور گوگل کے درمیان نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

گوگل نے اپنے پلے اسٹور سے جمعہ کو بھارت کی مشہور شادیوں کی ایپلی کیشن ’بھارت میٹری مونی‘ کے ساتھ ساتھ نوکری ڈھونڈنے میں مددگار ایپلی کیشن ’نوکری‘ کو بھی ہٹا دیا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ ان ایپلی کیشنز نے سروس فیس کی ادائیگیوں کے حوالے سے رہنما اصولوں پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے انہیں پلے اسٹور سے ہٹایا گیا ہے۔

بھارت کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آشوانی ویشنو نے گوگل کے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے ایپ اسٹور سے ایپلی کیشنز ہٹانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

banner

انہوں نے کہا کہ مری گوگل سے بات ہوئی ہے اور میں ان اسٹارٹ اپس سے بھی بات چیت کروں گا جنہیں ملک میں تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس سروس فیس کا استعمال پلے اسٹور اور اینڈرائیڈ کے ایکو سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔

بھارت کے کچھ اسٹارٹ اپس نے گوگل کی جانب سے وصول کی جانے والی 11-26 فیصد کی سروس فیس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن رواں سال جنوری اور فروری میں سپریم کورٹ سمیت بھارت کی دو عدالتوں نے گوگل اس فیس کو وصول کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024