Monday, December 23, 2024, 11:13 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فیض آباد دھرنا کیس میں آئی بی نے نظر ثانی درخواست واپس لینے کی اجازت مانگ لی

فیض آباد دھرنا کیس میں آئی بی نے نظر ثانی درخواست واپس لینے کی اجازت مانگ لی

شیخ رشید کے وکیل کی جانب سے معاملے کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست

by NWMNewsDesk
0 comment

انٹیلیجنس بیورو نے فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ میں دائر نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

سپریم کورٹ میں طویل عرصے بعد فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم اب انٹیلی جنس بیوروکے ڈپٹی ڈائریکٹر فاعد اسداللہ خان نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائرکردی ہے، جس میں کہا ہے کہ انٹیلیجنس بیورو فیصلہ کیخلاف نظر ثانی واپس لینا چاہتا ہے۔

دوسری جانب شیخ رشید کے وکیل نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کے التوا کی درخواست دائرکردی۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ شیخ رشید زیرحراست ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہوپارہا، ان کے وکیل امان اللہ کنرانی اب صوبائی وزیر قانون بن چکے ہیں اس لیے وہ بطورصوبائی وزیر قانون فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں پیش نہیں ہوسکتے۔

banner

واضح رہےکہ سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت 28 ستمبر کو ہوگی

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024