Thursday, April 17, 2025, 9:13 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فیض آباد دھرنا کیس،تحقیقاتی کمیشن کا جنرل (ر)فیض حمید کو بلانے کا فیصلہ

فیض آباد دھرنا کیس،تحقیقاتی کمیشن کا جنرل (ر)فیض حمید کو بلانے کا فیصلہ

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو آئندہ ہفتے طلبی کا نوٹس جاری کیا جاسکتا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

سپریم کورٹ آف پاکستان کے بعد فیض آباد دھرنا کیس کے تحقیقاتی کمیشن نے بھی آئی ایس آئی کے سباق سربراہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو آئندہ ہفتے طلبی کا نوٹس جاری کیا جاسکتا ہے۔

تحقیقاتی کمیشن میں آئی بی کے افسر ساجد کیانی نے تین گھنٹے طویل بیان بھی ریکارڈ کرا دیا جو دوہزار سترہ میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

ساجد کیانی نے تحقیقاتی کمیشن میں ریکارڈ کرائے گئے بیان میں تحریک لبیک کے خلاف آپریشن میں کسی بھی بیرونی مداخلت کی تردید کی۔ اس کے علاوہ فیض آباد دھرنے کے موقع پر تعینات آئی جی اسلام آباد خالد خٹک کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

banner

واضح رہے کہ فیض آباد دھرنے کے وقت لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمیدآئی ایس آئی کےڈی جی سی تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024