Wednesday, January 15, 2025, 12:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر2: تاجکستان نے پاکستان کو شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر2: تاجکستان نے پاکستان کو شکست دے دی

تاجکستان نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات دوشنبہ کے پامیر سٹیڈیم میں کوالیفائر راؤنڈ 2 کا آخری میچ کھیلا گیا

 تاجکستان کی جانب سے پہلا گول میچ کے پہلے ہاف میں شیروانی محبت‌ شاہوف نے کھیل کے 35 ویں منٹ میں کیا۔

کھیل کے پہلے ہاف کے اختتام پر تاجکستان کو ایک گول کی برتری حاصل تھی۔

تاجکستان کی جانب سے دوسرا گول منوچهر صفروف نے 65 ویں منٹ میں کیا، میچ کے 70 ویں منٹ میں وحدت ہنانوف نے تیسرا گول کر دیا، تاجکستان کو تین گول کی برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

banner

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ2 کیلئے پاکستان نے پہلی مرتبہ کوالیفائی کیا تھا اور اس مرحلے کے تمام چھ میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024