Thursday, November 21, 2024, 4:46 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ’فی الحال بیان نہیں دے سکتے‘، وائٹ ہاؤس کا ایران پر اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز

’فی الحال بیان نہیں دے سکتے‘، وائٹ ہاؤس کا ایران پر اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز

امریکہ اس تنازعے کو بڑھتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا: وائٹ ہاؤس

by NWMNewsDesk
0 comment

وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایران پر اسرائیل کے حملے پر تبصرے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے سے متعلق فی الحال بیان نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اس تنازعے کو بڑھتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا، کشیدگی میں کمی کیلئے اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے ایرانی شہر اصفہان میں ائیرپورٹ کے قریب حملے کی خبر سامنے آئی تھی، امریکی حکام کے مطابق میزائل اصفہان کے قریب فوجی اڈے پر لگا، اسرائیلی حملہ انتہائی محدود پیمانے کا تھا تاہم ایران نے میزائل حملے کی تردید کردی تھی۔

banner

ایرانی فوجی حکام کے مطابق دھماکے کی آوازیں اصفہان میں مشکوک شے کو نشانہ بنانے کی تھیں، ایرانی سائبر اسپیس سینٹر کا کہنا تھا کہ اصفہان کی فضا میں تین ڈرون تباہ کیے گئے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024