Saturday, November 9, 2024, 12:30 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ،وفاقی وزرا، چاروں صوبائی گورنرز، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز اور وکلا بھی شریک ہوئے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

banner

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پبلک پارکوں کے استعمال، ماحولیات، خواتین کے وراثتی حقوق، فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق اہم فیصلے دیئے۔

عدلیہ سمیت کسی بھی ادارے کیلئے محترم کا لفظ استعمال نہ کرنے کی آبزرویشن بھی دی اور اکیسویں آئینی ترمیم کیس میں سویلنز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو غیر آئینی قرار دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بطور چیف جسٹس پاکستان 25 اکتوبر 2024 کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024