Sunday, April 20, 2025, 11:25 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » قاضی فائز پر ’حملہ‘، مقدمے کے اندراج اور شہریت منسوخی کے لیے کارروائی کا حکم

قاضی فائز پر ’حملہ‘، مقدمے کے اندراج اور شہریت منسوخی کے لیے کارروائی کا حکم

by NWMNewsDesk
0 comment

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر ’حملہ کرنے والوں کی شناخت کے لیے فوری اقدامات کرنے اور ایف آئی آر درج کر کے مزید کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوٹیجز کے ذریعے حملہ آوروں کی نشاندہی کی جائے۔ حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پاکستان میں ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی۔حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی ’اس طرح کے حملے‘ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمشن کی کار پر حملہ ہوا ہے، ہم اس واقعے پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو دھمکیوں کا سامنا تھا تو سکیورٹی کیوں فراہم نہیں کی گئی۔

banner

خیال رہے کہ منگل کے روز سابق چیف جسٹس اپنی اہلیہ کے ساتھ مڈل ٹیمپل درسگاہ پہنچے تھے جہاں ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر قاضی فائز عیسیٰ کی لندن ٹیمپل آمد کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جہاں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی کو گھیر کر ساتھ چلتے ہوئے نعرے بازی کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری، اظہر مشوانی اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024