80
قطر کی عدالت نے بھارتی نیوی کے 8 سابق اہلکاروں کی سزائے موت کیخلاف بھارت کی اپیل منظور کر لی ہے۔
قطری عدالت نے کہا ہے کہ اپیل کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس پر سماعت آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
واضح رہے کہ قطر کی عدالت نے گزشتہ ماہ 26 اکتوبر کو نیوی کے 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنائی تھی
قطر نے گزشتہ سال اگست میں بھارتی نیوی کے 8 سابق اہلکاروں کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا، یہ تمام افراد ایک نجی کمپنی میں ملازم تھے جنہیں قطر کی انٹیلی جنس نے دوحہ سے حراست میں لیا، قطری عدالت نے انہیں سزائے موت کا حکم دیا تھا۔