بھارتی نیوی کے 8 سابق فوجیوں کو قطر میں سزائے موت سنادی گئی، یہ لوگ اسرائیل کیلئے جاسوسی کررہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق آٹھوں مجرم قطر میں ڈاہرا گلوبل ٹیکنالوجیز کیلئے کام کرتے تھے۔ یہ ایک پرائیوٹ فرم ہے جو قطر آرمڈ فورسز میں تربیت کیلئے خدمات انجام دیتی ہے۔
بھارتی جاسوسوں نے قطری عدالت میں کئی بار ضمانت کی درخواست دی جسے مسترد کردیا گیا،
قطر میں سزا پانے والوں کے نام کیپٹن نوتیج سنگھ گل، کیپٹن بریندرا کمار ورما، کیپٹن سورب واسشست، کموڈور امیت ناگپال، کموڈور پرنیندو تیواڑی، کموڈور سوگونو کارپکالا، کموڈور سنجیو گپتا اور سیلر راگیش ہیں۔
بھارتی بحریہ سے تعلق رکھنے والے جاسوسوں کی سزائے موت کی خبر سن کر وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فیصلے سے جھٹکا لگا، قطر کی عدالت کا فیصلہ چیلنج کریں گے۔
