Sunday, June 29, 2025, 8:04 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » قطر کا امریکی صدر کے لیے پرتعیش ایئر فورس ون طیارے کا تحفہ

قطر کا امریکی صدر کے لیے پرتعیش ایئر فورس ون طیارے کا تحفہ

صدر ٹرمپ نے نئے ایئر فورس ون طیارے کو بطور تحفہ قبول کرنے کے منصوبے کا دفاع کیا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر کے شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، جو وہ بطور ایئرفورس ون استعمال کریں گے۔

قطر کی جانب سے یہ تحفہ آئندہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ قطر میں کیا جائے گا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایئر فورس ون طیارے کو بطور تحفہ قبول کرنے کے منصوبے کا دفاع کیا ہے۔

قطر کا نام لئے بغیر سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ یہ طیارہ ایک عارضی ’تحفہ‘ ہے جو محکمہ دفاع کے حوالے کیا جائے گا اور موجودہ چار دہائی پرانے ماڈل کی جگہ لے گا۔

banner

ٹرمپ نے کہا کہ یہ عمل ایک ’شفاف لین دین‘ کے طور پر جاری ہے۔

انہوں نے ڈیموکریٹس پر الزام عائد کیا کہ وہ بلاوجہ نئے ایئر فورس ون پر رقم خرچ کرنا چاہتے ہیں۔

قطری شاہی خاندان کی طرف سے تحفے میں دیا گیا یہ بوئنگ 747-8 جمبو جیٹ ممکنہ طور پر امریکی حکومت کو اب تک ملنے والا سب سے مہنگا تحفہ ہو گا۔

وائٹ ہاؤس اور محکمہ انصاف کا ماننا ہے کہ یہ تحفہ قانونی ہے اور رشوت نہیں کیوں کہ یہ کسی خاص فائدے یا اقدام کے بدلے میں نہیں دیا جا رہا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ غیر ملکی حکومتوں کے تحائف ہمیشہ قانون کے مطابق قبول کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024