Thursday, November 21, 2024, 6:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » قلعہ عبداللہ:ایف سی اور دیگر اداروں کا مشترکہ آپریشن، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

قلعہ عبداللہ:ایف سی اور دیگر اداروں کا مشترکہ آپریشن، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

آپریشن میں 48 منشیات کے کمپاؤنڈز کو مسمار کر دیئے گئے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ملکی سطح پر اسمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، آپریشن میں ایف سی بلوچستان (نارتھ)، اینٹی نارکوٹکس فورس، لیویز، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر نے حصہ لیا۔

آپریشن کے دوران 1100 کلو چرس، 94 کلوگرام ایفیڈرین، 16.2 کلو گرام آئس اور 1090 لیٹر ایچ سی ایل بھی برآمد کر لئے گئے، برآمد شدہ منشیات کی کل مالیت
72کروڑ 18لاکھ سے زائد ہے

آپریشن میں منشیات کے خفیہ گودام اور منشیات افزائش کی کئی ایکڑ فصلیں بھی برآمد کی گئی ہیں، 6 ٹن ایفیڈرین کی تلفی، 48 منشیات کے کمپاؤنڈز کو مسمار کر دیا گیا۔

دوسری جانب 70 ایکڑز منشیات کی فصلیں تلف کر دی گئی اور منشیات پروسیسنگ کی 28 مشینیں تباہ کر دی گئی ہے، بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن میں ٹوٹل 11 افراد کو زیر حراست میں لیا گیا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024