Saturday, April 19, 2025, 8:14 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ایف آئی اے، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو نوٹس جاری

by NWMNewsDesk
0 comment

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست 28 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

شہری عاطف علی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو حکم دیا جائے کہ قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے۔

درخواست میں کہا گیا کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید قانونی رکاوٹ عبور کرکے سنگین جرم کے مرتکب ٹھہرے ہیں، غلط اور من گھڑت طریقے سے مختلف ایونٹس کو ظاہر کرکے داغدار کیا گیا، توجہ حاصل کرنے کے لیےصحافت کی آڑ میں آرٹیکلز سے ریاستی ادارے کی منفی تصویر پیش کی گئی

banner

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق شہری عاطف علی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024