Thursday, September 19, 2024, 5:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » قومی سلامتی کمیٹی کا ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم

قومی سلامتی کمیٹی کا ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم

ایرانی جارحیت کے جواب میں موثر کارروائی پر مسلح افواج کو خراج تحسین

by NWMNewsDesk
0 comment

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایئر اور نیول چیفس سمیت نگران وزیر خارجہ، خزانہ اور خفیہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاک ایران کشیدگی پر غور کیا گیا، وزارت خارجہ کے حکام کی جانب سے شرکا کو بریفنگ دی گئی، قومی سلامتی کمیٹی میں دفاعی اداروں کی ایران کے خلاف جوابی اسٹرائیک پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا نے ایرانی جارحیت کے جواب میں موثر کارروائی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا، کمیٹی نے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کا اعادہ کیا۔

banner

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہمارا جواب موثر اور اہداف کے حصول پر مبنی تھا، پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، تمام ہمسائیوں سے امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سفارتی محاذ اور اعلیٰ عسکری حکام نے پاک ایران سرحدی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024