Thursday, September 19, 2024, 10:27 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » قیادت کے تحفظات کے باوجود بائیڈن کا صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر نکلنے سے صاف انکار

قیادت کے تحفظات کے باوجود بائیڈن کا صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر نکلنے سے صاف انکار

ڈونلڈ ٹرمپ سے اگلا مباحثہ کرنے کے منتظر ہیں؛ بائیڈن

by NWMNewsDesk
0 comment

ڈیموکریٹ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے تحفظات کے باوجود امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر نکلنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ صدر بائیڈن کی مایوس کن پرفارمنس کی وجہ سے اعلیٰ ڈیموکریٹ قیادت اُنہیں بطور صدارتی اُمیدوار تبدیل کرنے کی بات کرنے لگی ہے۔

مباحثے کےبعد ڈیموکریٹ گروپ میں ہلچل مچی ہوئی تھی تاہم جو بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ وہ ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے اگلا مباحثہ کرنے کے منتظر ہیں۔

پہلے مباحثے میں بعض خامیوں کی وجہ سے بعض ڈیموکریٹس کی جانب سے جو بائیڈن پر تنقید کی جا رہی تھی کہ وہ اگلا الیکشن لڑنے کے قابل نہیں اور ان کی عمر شاید اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ اگلے چار سال صدارتی ذمہ داریاں نبھا سکیں گے۔

banner

پارٹی رہنماؤں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی سامنے آیا کہ ان کی جگہ ڈیموکریٹ پارٹی کو کنونشن میں کسی نئے اور مضبوط امیدوار کو سامنے لانا چاہیے، تاہم بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ وہی امیدوار رہیں گے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ جب آپ کو کوئی ناکڈ ڈاؤن کردے تو آپ پھر سے کھڑے ہوتے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ وہ نوجوان نہیں مگر دوڑ میں شریک رہیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024