Thursday, September 19, 2024, 10:29 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لائبیریا کی سابق چیف جسٹس کو قتل کے الزام میں عمر قیدکی سزا

لائبیریا کی سابق چیف جسٹس کو قتل کے الزام میں عمر قیدکی سزا

گلوریا مایا پر اپنی 29 سالہ بھتیجی کے بہیمانہ قتل کا الزام تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

مغربی افریقی ملک لائبیریا کی سابق چیف جسٹس اور وزیر انصاف کو قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

لائبیریا کی سابق چیف جسٹس اور وزیر انصاف گلوریا مایا پر اپنی 29 سالہ بھتیجی کے بہیمانہ قتل کا الزام تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ لائبیریا کی سب سے مشہور جج اور سیاستدان کے عروج سے زوال کی نشانی ہے۔گلوریا مایا نے اپنی پہچان ملک میں خواتین کے حقوق کی چیمپئن کے طور پر بنائی تھی۔

جیل میں قید 70 سالہ گلوریا مایا فیصلےکے خلاف اپیل کرنےکا ارادہ رکھتی ہیں اور انہیں امید ہےکہ انہیں ریلیف مل جائےگا۔

banner

گلوریا مایا نے فرد جرم سے انکار کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ان کی بھتیجی کو نامعلوم قاتل نے گھر میں گھس کر قتل کیا۔

گلوریا مایا نے لائبیریا کی وزیر انصاف کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں اور پھر سینیئر جج منتخب ہوئیں جس کے بعد سپریم کورٹ کی چیف جسٹس بھی بنیں اور 2003 میں ریٹائرڈ ہوگئیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024