Sunday, January 19, 2025, 9:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لاس اینجلس میں آگ سے متاثرہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے پر پابندی عائد

لاس اینجلس میں آگ سے متاثرہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے پر پابندی عائد

لاس اینجلس میں 7 جنوری سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ سے تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ ہٹانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی کہ جب تک خطرناک مواد کی جانچ کرنے والا محکمہ اپنی تحقیقات مکمل نہیں کرلیتا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارتوں کے ملبے، راکھ اور گرد میں ایسبیسٹوس، بھاری دھاتیں اور دیگر خطرناک مواد شامل ہوسکتے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ خطرناک اجزا سانس کے ذریعے، جلد پر لگنے سے یا پینے کے پانی میں شامل ہوکر جسم میں داخل ہوسکتے ہیں۔

banner

ملبے کو نامناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے سے ان خطرناک مادوں کے پھیلاؤ کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے جس سے امدادی کارکنوں، رہائشیوں اور ماحول کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ لاس اینجلس میں 7 جنوری سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

یہ آگ اب تک 37 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو متاثر کرچکی ہے اور اس کے نتیجے میں اب تک 25 افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024