Wednesday, March 12, 2025, 7:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آئیفا ایوارڈ 2025 کا میلہ فلم لاپتہ لیڈیز نے لوٹ لیا

آئیفا ایوارڈ 2025 کا میلہ فلم لاپتہ لیڈیز نے لوٹ لیا

بہترین گلوکار کا ایوارڈ جبن نوٹیال کو ملا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے سب سے معتبر انٹرنیشنل فلم اکیڈمی ایوارڈز (آئیفا) میں عامر خان اور کرن راؤ کی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ بہترین فلم سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام کرلئے۔

آئیفا کے 25 ویں ایڈیشن یعنی سلور جوبلی کی دو روزہ تقریبات بھارت کے شہر جے پور کے ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں ویک اینڈ پر ہوئیں۔

ہفتے کو ‘آئیفا ڈیجیٹل ایوارڈز’ یعنی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہونے فلموں اور سیریز کے لیے بھی ایوارڈز کا اعلان کیا گیا جب کہ اتوار کو مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں سنیما انڈسٹری کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔

تقریب کی میزبانی اداکار کارتک آریان اور کرن جوہر نے کی۔

banner

یہ پہلا موقع ہے جب آئیفا نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی فلموں اور سیریز کے لیے الگ ایوارڈز کا اعلان کیا ہو۔

فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ بہترین فلم سمیت بہترین ہدایت کار، بہترین اسٹوری، بہترین میوزک ڈائریکٹر اور بہترین اسکرین پلے جیسے ایوارڈز اپنے نام کر کے آئیفا میں نمایاں رہی۔

اداکار کارتک آریان کو فلم ‘بھول بھلیاں 3’ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا ۔

اداکارہ کریتی سینن فلم ‘دو پتی’ کے لیے بہترین اداکارہ قرار پائیں۔

View this post on Instagram

A post shared by IIFA Awards (@iifa)

بہترین گلوکار کا ایوارڈ جبن نوٹیال کو فلم ‘آرٹیکل 370’ کے گانے ‘دعا’ کے لیے ملا۔

گلوکارہ شریا گھوشال کو بھول بھلیاں تھری کے گانے ‘آمی جے تومار 3.0’ کے لیے بہترین گلوکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ڈیجیٹل کے ایوارڈز کی جس میں بہترین فلم ‘امر سنگھ چمکیلا’ قرار پائی۔ اس کے علاوہ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ بھی امر سنگھ چمکیلا کے امتیاز لی کو ملا۔

سیریز کی کیٹیگری میں’ پنچایت’ کے تیسرے سیزن کو بہترین سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ بھی پنچایت سیزن تھری کے ڈائریکٹر دیپک کمار مشرا کو ملا۔

بہترین ڈاکیومینٹری سیریز کا ایوارڈ ‘یو یو ہنی سنگھ: فیمس’ کو دیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024