Saturday, May 31, 2025, 3:59 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے ہرادیا

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے ہرادیا

لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 65، فخر زمان نے 47 رنز کی اننگز کھیلیں

by NWMNewsDesk
0 comment

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ایلیمنیٹر 1 میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔

لاہور میں کھیلےگئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر نے 75 رنزکی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

banner

ان کے علاوہ خوشدل شاہ 27 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، عرفان خان نے 16 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے تین اور شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز نے 191 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں چار وکٹ پر حاصل کرلیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 65، فخر زمان نے 47 رنز کی اننگز کھیلیں، کوشال پریرا نے 30 اور راجا پاکسا نے 23 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کل ایلیمنیٹر ٹومیں مدمقابل آئیں گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024