نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھاکہ لاہورمیں ایک جلسہ کرایاگیا،دو تہائی اکثریت والے کہتے ہیں کہ ہماری بات ہوگئی ہے، اگر الیکشن سے پہلے ہی نتائج طے کرنے ہیں تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، ایک وزیراعظم بنے گا تو دوسرا دھاندلی کا الزام لگا کر دھرنے شروع کردے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کہتے امیر لوگ سرمایہ کاری کریں تو ان سے سوال نہ پوچھیں، میں سمجھتا ہوں یہ غلط ہے، ہم سوال ضرور پوچھیں گے، ہم پوچھیں گے کہ مقامی لوگوں کو کتنا روزگار دیا، تنخواہ کیا رکھی۔
ان کا کہنا تھاکہ تمام مسائل سے نکلنا ہے تو صاف شفاف الیکشن کرانا ہوں گے، الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس ضمانت دیں کہ 8 فروری کے الیکشن پر کوئی انگلی نہ اٹھائے، اگر کوئی الزام لگا سکتا ہے تو الیکشن کا کیا فائدہ ہوگا، ہمیں صاف شفاف الیکشن چاہیے،صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو بننے والی حکومت معاشی مسائل حل نہیں کرسکتی، صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو دھرنا دھرنا ہوگا، ملک کا نقصان ہوگا۔