Wednesday, November 13, 2024, 6:57 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لبنان اسرائیل جنگ روکنے کیلئے عالمی قوتیں سرگرم، 21 روزہ جنگ بندی تجویز دیدی

لبنان اسرائیل جنگ روکنے کیلئے عالمی قوتیں سرگرم، 21 روزہ جنگ بندی تجویز دیدی

اسرائیل نے جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی

by NWMNewsDesk
0 comment

لبنان اور اسرائیل میں جاری جنگ کو روکنے کیلئے امریکہ اور فرانس کی جانب سے 21 روزہ جنگ بندی تجویز سامنے آئی ہے۔

اسرائیل اور حزب اللہ میں کشیدگی بڑھنے کے بعد امریکہ، فرانس اور دیگر ممالک نے بدھ کو ایک مشترکہ بیان میں 21 روزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

مطالبے کا مقصد کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔

یورپی یونین، آسٹریلیا، کینڈا، اٹلی، جرمنی، جاپان، سعودی عرب، یو اے ای اور قطر نے بھی فرانس اور امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی مشترکہ جنگ بندی تجویز کی حمایت کی ہے۔

banner

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کی حکومت میں اتحادی انتہائی دائیں بازو کے رہنما اور قومی سلامتی کے وزیر اتامار بین ویر نے خبردار کیا ہے کہ اگر حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی ہوتی ہے تو وہ اتحاد سے علیحدہ ہو جائیں گے۔

جویش پاور پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اگر عارضی جنگ بندی مستقل ہو جاتی ہے تو ہم حکومت سے استعفیٰ دے دیں گے۔

واضح رہے کہ اگر بین ویر اتحاد سے الگ ہو جاتے ہیں ہیں تو نیتن یاہو پارلیمانی اکثریت کھو سکتے ہیں اور ان کی حکومت کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

اسرائیل کے وزیرِ خارجہ اسرائیل کاٹز نے جمعرات کو حزب اللہ کے خلاف جاری لڑائی میں جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

وزیرِ خارجہ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں لبنان کے ساتھ بارڈر کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی سرحد پر جنگ بندی نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے خلاف بھر پور قوت سے اسرائیل کی کارروائی کامیابی کے حصول تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ملک کے شمالی علاقوں کے مکین اپنے گھروں میں واپس لوٹ نہیں جاتے۔

قبل ازیں امریکہ اور فرانس سمیت دیگر ممالک کی جانب سے 21 روزہ جنگ بندی کی تجویز سامنے آنے کے بعد لبنان کے وزیرِ اعظم نجیب میقاتی نے بھی جنگ بندی کی امید ظاہر کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024