Sunday, December 22, 2024, 7:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لبنان میں امریکی سفارت خانے پر فائرنگ، مسلح شخص زخمی حالت میں گرفتار

لبنان میں امریکی سفارت خانے پر فائرنگ، مسلح شخص زخمی حالت میں گرفتار

امریکی سفارت خانے پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور شامی شہری ہے ؛ لبنانی فوج

by NWMNewsDesk
0 comment

لبنان میں امریکی سفارت خانے پر مسلح شخص نے فائرنگ کردی

لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے پر حملہ آور فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لبنانی فوج کے مطابق امریکی سفارت خانے پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور شامی شہری ہے۔

بیروت کے شمال میں واقع امریکی سفارت خانے نے’’ ایکس‘‘ پر بتایا کہ عمارت کے داخلی دروازےکے قریب فائرنگ کی گئی ،دہشتگردی کے واقعے میں اس کا عملہ محفوظ رہا۔فائرنگ ہوتے ہی سفارت خانے کے دروازے بند کر دیئے تھے۔

banner

ایک سیکیورٹی ذریعے نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حملہ آور کی گولی سے ایک لبنانی ملازم زخمی ہوگیا ہے اور اسے آنکھ میں چوٹ آئی ہے۔

لبنانی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ “عوکر کے علاقے میں لبنان میں امریکی سفارت خانے پر شامی شہریت کے ایک شخص کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔ علاقے میں تعینات فوجی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے جواب دیا، حملہ آور زخمی ہوگیا تو اسے گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایک عدالتی ذریعے نے ایجنسی فرانس پریس کو بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شدید زخمی تھا اور اس نے بتایا کہ اس نے حملہ غزہ کی حمایت میں آپریشن کے طور پر کیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور مشرقی لبنان میں البقاع کے علاقے مجد عنجر میں رہتا ہے۔ اس نے یہ کارروائی تنہا کی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ آور کے بھائی اور والد اور اس کو جاننے والے پانچ دیگر افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024