Thursday, November 21, 2024, 12:49 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لمبرگینی پر ہیلی کاپٹر سے فائر ورکس، معروف یوٹیوبر کیلیفورنیا میں گرفتار

لمبرگینی پر ہیلی کاپٹر سے فائر ورکس، معروف یوٹیوبر کیلیفورنیا میں گرفتار

24 سالہ یوٹیوبر ایلکس چوئی پر ہیلی کاپٹر میں دھماکہ خیز آلہ رکھنے کا الزام

by NWMNewsDesk
0 comment

معروف امریکی یوٹیوبر کو ایک ویڈیو کی شوٹنگ پر کیلیفورنیا کی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس میں انہوں نے تیز رفتار سپورٹس کار لمبرگینی پر ہیلی کاپٹر سے شعلے برساتے دکھایا تھا۔

24 سالہ یوٹیوبر ایلکس چوئی پر ہیلی کاپٹر میں دھماکہ خیز یا آگ لگانے والا آلہ رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ایلکس چوئی جن کے چینل کو تقریباً 10 لاکھ صارفین نے سبسکرائب کر رکھا ہے، پر الزامات درست ہونے کی صورت میں دس سال سزائے قید ہو سکتی ہے۔

’لمبرگینی کو آتش بازی سے تباہ کرتے ہوئے‘ کے نام سے یوٹیوب پر نشر ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں بیٹھی ہوئی دو خواتین سپیڈ سے جاتی ہوئی لمبرگینی کو آتش بازی کے مواد سے نشانہ بنا رہی ہیں۔

banner

ویڈیو کی شوٹنگ کے دران بننے والی فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایلکس چوئی نے ویڈیو کی ہدایت کاری خود کی ہے۔

فوٹیج میں انہیں کیمرا سروس فراہم کرنے والی کمپنی کا ’پاگل بے وقوفانہ آئیڈیا کا حصہ بننے پر‘ شکریہ ادا کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

گیارہ منٹ طویل ویڈیو ایلکس چوئی کے یوٹیوب چینل سے ہٹا دی گئی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلم سازی کے پرمٹ کے بغیر ہیلی کاپٹر گراؤنڈ کے قریب فلائی کر رہا تھا۔

ایلکس چوئی نے ممکنہ طور پر ریاست نیواڈا سے آتش بازی کا مواد خریدا تھا جو کیلیفورنیا میں غیرقانونی ہے۔

گزشتہ سال ایک اور یوٹیوبر ٹریور جیکب کو چھ ماہ سزائے قید دی گئی تھی جب انہوں نے ویوز بڑھانے کے لیے اپنا جہاز جان بوجھ کر گرا کر تباہ کر دیا تھا
۔
اس ڈرامائی ویڈیو کی شوٹنگ سال 2021 میں کیلیفورنیا میں ہوئی تھی جس میں ٹریور جیکب پیراشوٹ کے ذریعے جہاز سے باحفاظت نکل جاتے ہیں جبکہ بغیر پائلٹ کے جہاز گر کر تباہ ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024