101
سعودی عرب کی خاتون ریفر ھبہ العویضی سعودی النصر کلب اور امریکن کلب انٹر میامی کے درمیان میچ میں شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
ھبہ کی کسی میچ میں ریفری بننے کا یہ پہلا موقع نہیں۔ اس سے قبل وہ ریاض سیزن میں خواتین ریفری کے طور پر اپنا لوہامنوا چکی ہیں۔ سعودی عرب میں خدمات کے بعد ھبہ نے بین الاقوامی مقابلوں میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
سعودی خاتون ریفری نے انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن کی بین الاقوامی فہرست میں منظوری کے بعد پہلی بار “ریاض سیزن کپ” ٹورنامنٹ کے پہلے مقابلے میں چوتھے ریفری کے طور پر شرکت کی۔
ہبہ فیفا کی طرف سے تسلیم شدہ سعودی ریفریوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔
ہبہ نے پہلی بار 2017ء میں الہلال الیمامہ کلبوں کے مقابلوں میں ریفری کے طور پر کام کیا تھا۔
