Thursday, September 19, 2024, 12:04 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لندن اسٹاک مارکیٹ پر حملے کی سازش ناکام، 6 افراد گرفتار

لندن اسٹاک مارکیٹ پر حملے کی سازش ناکام، 6 افراد گرفتار

3 خواتین شامل، سب کا تعلق فلسطینی ایکشن گروپ سے ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

لندن اسٹاک ایکسچینج کی سرگرمیوں میں خلل ڈالنے کی سازش کے الزام میں 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

فلسطین ایکشن گروپ کے ارکان پر الزام ہے کہ انہوں نے لندن اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کو مقفل کرکے حصص کی خرید و فروخت کا عمل روکنے کی سازش تیار کی تھی۔

لندن میٹروپولیٹن پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ایک فلسطینی ایکشن گروپ کے ارکان پیر کی صبح اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مکمل طور پر روکنے کی سازش پر عملدرآمد کی تیاری کرچکے ہیں۔ یہ لوگ عمارت میں مقفل ہوکر اسے نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔

مشتبہ ملزمان میں 3 خواتین ہیں۔ ان سب کی عمریں 23 سے 29 سال کے درمیان ہیں۔ گرفتاریاں لیور پول، برینٹ (شمالی لندن) اور برائٹن میں کی گئیں۔

banner

لندن میٹروپولیٹن پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سیان ٹامس نے کہا کہ پولیس کو یقین ہوچکا تھا کہ یہ گروپ لندن اسٹاک ایکسچینج میں گڑبڑ پھیلانے کی تیاری کرچکا ہے۔ اگر یہ گروپ اپنی سازش پر عمل میں کامیاب ہو جاتا تو خاصا نقصان ہوسکتا تھا۔

لندن پولیس نے دوسرے شہروں کی پولیس سے بھی رابطہ قائم کیا ہے تاکہ ایسے کسی اور منصوبے کو بھی ناکام بنایا جاسکے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024