Thursday, November 21, 2024, 7:04 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لندن: مصنوعی ذہانت کی بطور موجد حقوق کی درخواست مسترد کردی گئی

لندن: مصنوعی ذہانت کی بطور موجد حقوق کی درخواست مسترد کردی گئی

برطانیہ کے پیٹنٹ قانون کے تحت ایک موجد کو انسان ہونا چاہیے، مشین نہیں،عدالت

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کی سپریم کورٹ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو پیٹنٹ کے حقوق کے لیے ایک موجد کے طور پر تسلیم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

کمپیوٹر سائنسدان اسٹیفن تھیلر کی جانب سے (اے آئی) سے پیدا ہونے والی ایجادات کے لیے پیٹنٹ رجسٹر کرنے کی کوشش سے متعلق ایک کیس میں عدالت نے کہا کہ پیٹنٹ قانون کے تحت ایک موجد کو انسان ہونا چاہیے، مشین نہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگرچہ یہ حکم اے آئی سے پیدا ہونے والی تکنیکی پیش رفت اور پیٹنٹ کی اہلیت کے بارے میں وسیع تر سوالات کو حل نہیں کرتا ہے، قانونی ماہرین (اے آئی) سے پیدا ہونے والی ایجادات کے تحفظ میں موجودہ پیٹنٹ قانون کی مناسبت کے بارے میں خدشات کو اجاگر کرتے ہیں۔

فیصلہ عالمی سطح پر اسی طرح کے فیصلوں کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، اور ماہرین (اے آئی) کے تیار ہوتے ہی ممکنہ تبدیلیوں کی توقع کرتے ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024