لندن میں آج صبح مشقوں کے دوران فوجی گھوڑے اپنی پناہ گاہ سے اندھا دھند دوڑتے ہوئے شہر کے وسط میں پہنچ گئے جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔
گھوڑے کاروں سے ٹکرائے اور ایک بس کی ونڈ سکرین توڑ دی۔ ان میں سے ایک گھوڑا خون میں لت پت تھا۔
دو گھوڑوں کو زینوں اور لگاموں کے ساتھ الڈ وِچ کے قریب سڑک پر بغیر سوار کے دوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔
فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’اب تمام گھوڑے کیمپ میں واپس آ گئے ہیں۔ متعدد اہلکار اور گھوڑے زخمی ہوئے ہیں اور انہیں مناسب طبی امداد دی جا رہی ہے۔‘
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہمیں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ تمام گھوڑوں کو پکڑ لیا گیا ہے۔ ہم فوج کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایمبولینس جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی تھی۔