برطانیہ کے دارالحکومت لند ن کے اسپتالوں پرم نگل کے روز سائبر حملے کے بعد کئی آپریشن منسوخ کردئیے گئے ۔
ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں بھیجا جانے لگا۔
کنگز کالج اسپتال ،گیز اور سینٹ تھامس اسپتال میں سائبر اٹیک سے بلڈ ٹرانسفیوژن کے شعبے سب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سائبر حملوں سے متاثرہ اسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔
اسپتال حکام نے تصدیق کی ہے کہ سائبر حملے سے انہیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے جس کے باعث کئی آپریشن بھی منسوخ کرنا پڑے ہیں ۔
محکمہ صحت کی اتھارٹیز نے کہاکہ سسٹم رینسم ویئر کے حملے کا شکار ہواتھا،جسے ٹھیک کرنے کیلئے ماہرین کام کررہے ہیں ۔متعلقہ اسپتالوں میں خصوصاً خون کی منتقلی اور ٹیسٹ کے نتائج کا نظام متاثر ہوا۔
رپورٹ میں ہیلتھ سروس جرنل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سائبر حملہ کرنے والوں کا مقصد رقم کا حصول ہے۔