Thursday, November 21, 2024, 8:29 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انٹونی بلنکن کا دورۂ مشرق وسطیٰ مکمل، ’غزہ جنگ بندی کی اپیل‘

انٹونی بلنکن کا دورۂ مشرق وسطیٰ مکمل، ’غزہ جنگ بندی کی اپیل‘

نیتن یاہو کے بیانات کے باوجود اسرائیل غزہ سے ڈیفنس فورسز کے انخلا پر تیار ہے: بلنکن ب

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیانات کے باوجود اسرائیل غزہ سے فوج کے انخلا پر تیار ہے۔

قطر سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انٹونی بلنکن نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچنے کیلئے دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں غزہ سے اسرائیلی ڈیفنس فورس کے انخلا پر اتفاق کیا گیا تھا۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے غزہ سے انخلا کے شیڈول اور مقام کے تعین سے متعلق معاہدہ بلکل واضح ہے اور اسرائیل نے اس پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے مذاکرات میں طے پانے والے نکات سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کیا تاہم انہوں نے بتایا کہ جنگ بندی معاہدہ تیار کرلیا گیا ہے جس پر تین مراحل میں عملدرآمد کیا جائے گا اور غزہ سے اسرائیلی ڈیفنس فورس کا انخلا بھی ان میں شامل ہے۔

banner

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے ملاقات کے دوران انہیں امریکہ کے تجویز کردہ جنگ بندی معاہدے پر رضامندی سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔

واشنگٹن واپس جانے سے پہلے دوحہ میں انٹونی بلنکن نے حماس سے معاہدے کے لیے امریکی تجویز کو قبول کرنے کے مطالبے کو دہرایا۔

اس تجویز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اسے قبول کر لیا ہے اور فریقین سے کہا کہ وہ اسے حتمی شکل دینے کے لیے کام کریں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’اسے آنے والے دنوں میں مکمل کرنے کی ضرورت ہے اور ہم اسے مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔‘

حماس نے کہا ہے کہ وہ ’جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کا خواہش مند ہے‘ لیکن عسکریت پسند تنظیم نے اسرائیل کی جانب سے تازہ ترین امریکی تجویز میں ’نئی شرائط‘ پر احتجاج کیا۔

منگل کو انٹونی بلنکن صدر عبدالفتاح السیسی سے بات چیت کے لیے اسرائیل سے مصر روانہ ہوئے تھے۔ مصر کے ایک سرکاری بیان کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی نے انھیں بتایا کہ ’جنگ کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024