Thursday, September 19, 2024, 8:23 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لگژری گھڑی کہاں سے آئی؟ آرنلڈ شیوازنیگر سے میونخ ایئرپورٹ پر کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ

لگژری گھڑی کہاں سے آئی؟ آرنلڈ شیوازنیگر سے میونخ ایئرپورٹ پر کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ

اداکار نے اپنے پاس موجود قیمتی گھڑی کا اندراج نہیں کرایا تھا،35 ہزار یورو کا جرمانہ عائد

by NWMNewsDesk
0 comment

ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شیوازنیگر کو جرمنی کے میونخ ایئرپورٹ پر چند گھنٹے حراست میں رکھا گیا جس کی وجہ ان کے پاس موجود ایک قیمتی گھڑی تھی۔

مشہور فلم سیریز ٹرمینیٹر سے شہرت پانے والے اداکار آرنلڈ شیوازنیگر کے پاس موجود گھڑی کی قیمت 22 ہزار ڈالر تھی، تاہم وہ اس کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

رپورٹ کے مطابق آرنلڈ میونخ میں اسی گھڑی کی نیلامی کے لیے پہنچے تھے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی موسمیاتی تبدیلیوں سے سر اٹھانے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے فنڈ میں بطور عطیہ دینا چاہتے تھے۔
مزید پڑھیں

رپورٹ میں کسٹم حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آرنلڈ شیوارزنیگر کو لاس اینجلس سے میونخ پہنچنے کے بعد تین گھنٹے تک روک کر رکھا گیا۔

banner

ایئرپورٹ پر اداکار کو کسٹم حکام ایک طرف لے گئے اور سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے مذکورہ گھڑی برآمد ہوئی تاہم اس کا ذکر انہوں نے کسٹم کے فارم میں نہیں کیا تھا۔

کسٹم آفس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گھڑی کو رجسٹرڈ کروایا جانا ضروری تھا کیونکہ وہ ملک میں لائی جانے والی ایک انتہائی اہم چیز ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ اداکار نے ان کے پاس موجود قیمتی گھڑی کا اندراج نہیں کرایا تھا

کسٹم کی جانب سے اداکار پر 35 ہزار یورو کا جرمانہ کیا ہے جس میں سے چار ہزار یورو ٹیکس اور 5000 ہزار یورو براہ راست جرمانے کے ہیں۔

کسٹمز کے ترجمان سوڈیوچ زیتنگ کا کہنا ہے کہ ’اگر ساتھ لے جانے والی چیز یورپ کے اندر ہی رہے تو اس کو کسٹمز کے پاس ڈکلیئر کرنا ضروری ہے، یہ اصول ہر کسی پر لاگو ہوتا ہے چاہے کسی کا نام آرنلڈ ہو، مُلر ہو یا پھر کوئی اور۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024