Thursday, March 13, 2025, 3:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لیبیا میں تارکین وطن کی اجتماعی قبریں دریافت، 29 لاشیں برآمد

لیبیا میں تارکین وطن کی اجتماعی قبریں دریافت، 29 لاشیں برآمد

ایک قبر میں ایک ساتھ 14 لاشوں کو دفنایا گیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

لیبیا کے ہلالِ احمر اور سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ ’ملک کے جنوب مشرق اور مغرب میں چار اجتماعی وبروں سے تارکین وطن کی 29 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

لیبیا کے ضلع الواحات کے سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں لاشیں ملنے کی تصدیق کی۔

حکام کے مطابق یہ لاشیں فارم میں موجود چار قبروں سے دریافت ہوئیں، ان میں سے ایک قبر میں ایک لاش جبکہ دوسری قبر میں چار لاشیں دفنائی گئی تھیں۔ چوتھی قبر میں ایک ساتھ 14 لاشوں کو دفنایا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’یہ لاشیں لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بن غازی سے 441 کلومیٹر دور جکھارا کے علاقے میں ایک اجتماعی قبر سے دریافت ہوئیں۔

banner

سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے فیس بُک پر تصاویر شیئر کیں جن میں پولیس اہلکار اور ہلال احمر کے رضاکار ان لاشوں کو پلاسٹک کے بیگز میں ڈال رہے ہیں۔

سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا مزید کہنا ہے کہ ’ان لاشوں کا تعلق اسمگلنگ کی سرگرمیوں سے ہے۔‘

حکام کے مطابق تمام لاشوں کو فورینزک ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹر کے پاس بھجوا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لیبیا غیر قانونی تارکین کے یورپ جانے کا ایک اہم سمندری راستہ ہے اور اٹلی پہنچنے کی کوششوں کے دوران کشتیاں الٹنے سے اب تک سینکڑوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024