Thursday, November 21, 2024, 11:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ماؤنٹ ایورسٹ اور ہمالیہ کی چوٹیوں سے 11 ہزار کلو گرام کچرا صاف کیا گیا

ماؤنٹ ایورسٹ اور ہمالیہ کی چوٹیوں سے 11 ہزار کلو گرام کچرا صاف کیا گیا

4 لاشیں اور ایک انسانی ڈھانچے کو بھی پہاڑوں سے نکالا گیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

نیپال کے پہاڑی سلسلوں میں موجود ہمالیہ کی چوٹیوں سے 11 ٹن (تقریباً 11 ہزار کلو گرام) کچرا صاف کیا گیا۔

نیپال کو قدرت نے خوبصورت اور بلند ترین پہاڑی چوٹیوں سے نوازا ہے جسے سر کرنے کیلئے دنیا بھر سے کوہ پیما ہر سال وہاں کا رخ کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں کوہ پیماؤں کے سبب برف سے گھری چوٹیوں پر کچرے کے ڈھیر لگ جاتے ہیں۔

اس حوالے سے نیپالی فوج نے بتایا کہ اس سال دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ اور ہمالیہ کی دو دیگر چوٹیوں سے 11 ٹن کوڑا کرکٹ، 4 لاشیں اور ایک انسانی ڈھانچے کو پہاڑوں سے نکالا گیا۔

banner

نیپالی حکام کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ سمیت ہیمالیہ کے نوپٹسے اور لوتسے پہاڑ سے کچرا اور لاشوں کو صاف کرنے میں 55 دن لگے۔

ایک اندازے کے مطابق 50 ٹن سے زیادہ فضلہ اور 200 سے زائد لاشیں ماؤنٹ ایورسٹ پر تاحال موجود ہیں۔

واضح رہے نیپالی فوج کی جانب سے پہاڑوں سے کچرا صاف کرنے کا عمل 2019 میں شروع کیا گیا تھا جسے سب سے اونچا کچرے کا گڑھ بھی سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024