Saturday, September 7, 2024, 9:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مائیکرو سوفٹ نے 800 ملازمین کو چین سے نکل جانے کا مشورہ دے دیا

مائیکرو سوفٹ نے 800 ملازمین کو چین سے نکل جانے کا مشورہ دے دیا

آئرلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں متبادل مواقع کی پیشکش

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ اور چین کے درمیان ہائی ٹیک کے شعبے میں جاری جنگ نے شدت اختیار کرلی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا کے معروف امریکی ادارے مائیکرو سوفٹ نے چین میں اپنے 700 تا 800 ملازمین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکہ اور چین کے درمیان جاری ہائی ٹیک جنگ کے شدید منفی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے کہیں اور منتقل ہوجائیں۔

مائیکرو سوفٹ کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملازمین کو متبادل مواقع فراہم کرنا اور اُن کے لیے بہتر مستقبل یقینی بنانا ادارے کی بنیادی پالیسی ہے۔ جن ملازمین کو منتقلی کا مشورہ دیا گیا ہے ان کے لیے امریکا، آئرلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مواقع کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ایک بیان میں مائیکرو سوفٹ کی انتظامیہ نے بتایا کہ چین سے ملازمین کو نکلنے اور کہیں اور بہتر مواقع فراہم کرنے کا عمل اندرونی مواقع فراہم کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے اور یہ سب کچھ اسٹینڈرڈ گلوبل بزنس مینیجمنٹ کے ڈومین میں آتا ہے۔

banner

جن ملازمین کو کہیں اور منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے اُن میں غالب اکثریت چینیوں کی ہے اور اُن کا تعلق مشین لرننگ اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ سے ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024