Saturday, May 31, 2025, 4:06 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہیکرز نے امریکی صدر کے معاون مائیک والٹز کی ایپ ہیک کرلی

ہیکرز نے امریکی صدر کے معاون مائیک والٹز کی ایپ ہیک کرلی

پیغامات تک رسائی، مگر حساس معلومات محفوظ

by NWMNewsDesk
0 comment

ہیکرز نے ایک ایسا پیغام رسانی کا ایپلی کیشن ہدف بنایا ہے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر مائیک والٹز، استعمال کر رہے تھے۔

اس حملے کے نتیجے میں بعض امریکی حکام کے پیغامات تک رسائی حاصل کی گئی، جس پر ڈیٹا سکیورٹی سے متعلق شدید خدشات نے جنم لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیک شدہ ڈیٹا میں حکومتی پیغام رسانی کے پلیٹ فارم ’ٹیلی میسج‘ کے 60 سے زائد صارفین کی معلومات شامل ہیں۔

یہ ڈیٹا امریکی غیر منافع بخش تنظیم “ڈسٹریبیوٹڈ ڈینائل آف سیکریٹس” نے فراہم کیا ہے، جس کا مقصد عوامی مفاد میں لیک شدہ اور ہیک شدہ دستاویزات کو محفوظ کرنا ہے۔

banner

لیک ہونے والے ڈیٹا میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے اداروں، کسٹمز افسران، متعدد امریکی سفارتی عملے، وائٹ ہاؤس کے کم از کم ایک ملازم اور خفیہ سروس کے ارکان کی معلومات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ پیغامات تقریباً ایک دن کی مدت پر محیط تھے اور زیادہ تر غیر مربوط نوعیت کے تھے۔ ان میں واضح طور پر کوئی حساس معلومات سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی مائیک والٹز یا دیگر اعلیٰ حکومتی اہلکاروں کے درمیان کوئی گفتگو سامنے آئی ہے۔

تاہم کچھ پیغامات میں اعلیٰ حکام کے سفری منصوبوں کا ذکر تھا۔ ایک گروپ چیٹ “POTUS | ROME-VATICAN | PRESS GC” نامی گفتگو ویٹی کن میں کسی سرکاری تقریب کی تیاریوں سے متعلق تھی، جبکہ ایک اور گروپ میں امریکی حکام کے دورۂ اردن پر بات چیت کی گئی۔

’ٹیلی میسج‘ نامی اس ایپلی کیشن کو عمومی طور پر حکومتی اور مالیاتی حلقوں سے باہر کم ہی جانا جاتا ہے مگر یہ اس وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی جب 30 اپریل کو رائیٹرز نے ایک تصویر جاری کی، جس میں مائیک والٹز کو کابینہ کے اجلاس میں ’ٹیلی میسج‘ کے ذریعے ’سیگنل‘ ایپ کا جائزہ لیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ والٹز پہلے بھی اس وقت خبروں میں آئے تھے جب انہوں نے غلطی سے ایک معروف صحافی کو ’سیگنل‘ چیٹ میں شامل کر لیا، جہاں وہ اور دیگر حکام حوثیوں پر امریکی فضائی حملوں سے متعلق بات چیت کر رہے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024