Saturday, April 19, 2025, 1:02 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مائیک پینس کا صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کی حمایت نہ کرنے کا اعلان

مائیک پینس کا صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کی حمایت نہ کرنے کا اعلان

مائیک پینس بھی ری پبلکن صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے ٹرمپ کے مدِمقابل تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے سابق نائب صدر مائیک پینس نے رواں برس شیڈول صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جمعے کو ایک انٹرویو میں مائیک پینس کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی اس فیصلے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے۔

پینس نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ کہ وہ کس کو ووٹ دیں گے۔ لیکن انہوں نے واضح کردیا کہ وہ بائیڈن کو ووٹ نہیں دیں گے۔

مائیک پینس کا کہنا تھا کہ “میں ری پبلکن ہوں، میں کبھی بائیڈن کو ووٹ نہیں دُوں گا۔”

banner

مائیک پینس بھی ری پبلکن صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے ٹرمپ کے مدِمقابل تھے، تاہم ووٹنگ شروع ہونے سے قبل وہ دست بردار ہو گئے تھے۔

مائیک پینس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ میں شامل کئی عہدے دار صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

مائیک پینس کا شمار ٹرمپ کے وفادار ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ بطور نائب صدر وہ کئی اہم معاملات پر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت اور اُن کا بھرپور دفاع کرتے رہے ہیں۔

ری پبلکن مباحثوں سے قبل مائیک پینس نے صدارتی نامزدگی حاصل کرنے والے اُمیدوار کی حمایت کے عہدنامے پر بھی دستخط کیے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024