Friday, March 14, 2025, 10:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مارک کارنی نے کینیڈا کے وزیراعظم کا حلف اٹھالیا

مارک کارنی نے کینیڈا کے وزیراعظم کا حلف اٹھالیا

کینیڈا کی خودمختاری کے احترام پر ہی ٹرمپ سے ملاقات ہوگی؛ کارنی

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق  بینکر مارک کارنی نے بطور کینیڈین وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

گورنر جنرل میری سائمن کی موجودگی میں ریاست کے سربراہ کنگ چارلس کے ذاتی نمائندے مارک کارنی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

مارک کارنی نے عہدہ سنبھالتے ہی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا اور کئی وزارتوں کو سرے سے ہی ختم کر دیا۔

وزیر خزانہ ڈومینک لی بلینک کو بین الاقوامی تجارتی پورٹ فولیو دیا گیا ہے اور ان کی جگہ موجودہ وزیر انوویشن فرانکوئس فلپ شیمپین لیں گے،

banner

وزیر خارجہ میلانیا جولی کو عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مارک کارنی کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسی حکومت بنا رہے ہیں جو موجودہ صورتحال کا مقابلہ کرے گی، کینیڈین شہری کارروائی کی توقع کرتے ہیں اور یہ ٹیم ویسا ہی کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک چھوٹی اور تجربہ کار کابینہ تیزی سے کام اور ہماری معیشت کو محفوظ رکھے گی اور کینیڈا کے مستقبل کی حفاظت کرے گی۔

59 سالہ مارک کارنی بغیر کسی سیاسی تجربے کے کینیڈا کے وزیر اعظم بنے ہیں۔

مارک کارنی بینک آف کینیڈا اور بینک آف انگلینڈ کے سابق سربراہ رہ چکے ہیں۔

مارک کارنی نے کہا کینیڈا کی خودمختاری کا احترام کیا جائے گا تو تب ہی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

ان کہنا تھا کہ مریکی مصنوعات پر اس وقت تک جوابی محصولات برقرار رکھیں گے، جب تک امریکہ کینیڈا کا احترام نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ 10 مارچ کو کینیڈا کی لبرل پارٹی نے 59 سالہ مارک کارنی کو اگلا وزیر اعظم نامزد کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024