Tuesday, March 11, 2025, 8:48 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرین کا ماسکو پر ڈرون حملہ، ایک شخص ہلاک

یوکرین کا ماسکو پر ڈرون حملہ، ایک شخص ہلاک

شہر کی طرف آنے والے 73 ڈرونز کو مار گرایا گیا؛ میئر ماسکو

by NWMNewsDesk
0 comment

روسی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات ماسکو شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں ہونے والے ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔

ماسکو ریجن کے گورنر آندرے ووروبیف کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق روسی دارالحکومت سے متصل ودنوئے اور ڈومودیدوو قصبوں سے ہے۔

ان کے مطابق ان حملوں میں ایک رہائشی عمارت کے سات اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا ہے۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین کا کہنا ہے کہ شہر کی طرف آنے والے 73 ڈرونز کو مار گرایا گیا۔

banner

گرنے والے ڈرون کے ملبے سے ایک عمارت کی چھت کو نقصان پہنچا ہے۔

حملے کے نتیجے میں ایک ضلعی ٹرین نیٹ ورک کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ ماسکو کے ہوائی اڈوں پر پروازوں پر پابندیاں عائد ہیں۔

فروری 2022 میں یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے یہ روس پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024