Monday, June 2, 2025, 8:26 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ماسکو کانفرنس میں ہمسایہ ممالک کے افغان طالبان سے کڑے مطالبات

ماسکو کانفرنس میں ہمسایہ ممالک کے افغان طالبان سے کڑے مطالبات

سب کی شمولیت سے نئی حکومت بنائی جائے،دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں ناکافی قرار

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان اور ایران سمیت دیگر مملک نے افغان طالبان سے کڑے مطالبات کردیئے

روس نے طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل نئی حکومت بنائی جائے۔

افغانستان کے لیے روس کے خصوصی ایلچی ضمیر کابلوف کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان میں کالعدم داعش سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مناسب کارروائی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے نمائندہ خصوصی یو شیاؤ یونگ نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران افغانستان میں تباہی مچائی، علاقائی اور بین الاقوامی برادری کو امریکا پر زور دینا چاہیے کہ وہ افغانستان کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

banner

پاکستان کے نمائندہ خصوصی نے افغانستان کے ساتھ رابطے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ملک میں ایک جامع حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔

افغانستان کے لیے ایران کے خصوصی ایلچی حسن کاظمی قمی نےکہا ایک ایسی قانونی سیاسی حکومت قائم کی جائے جس میں افغانستان کے تمام نسلی گروہوں کو قبول کیا جائے اور ہمسایوں کی سلامتی کی ضمانت دی جائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024