Wednesday, September 18, 2024, 10:02 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ماسکو کے کنسرٹ ہال میں فائرنگ، بم حملے، 60 افراد ہلاک

ماسکو کے کنسرٹ ہال میں فائرنگ، بم حملے، 60 افراد ہلاک

داعش نے حملے کی زمہ داری قبول کرلی، روس کا خون کا بدلہ خون سے لینے کا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

روسی دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں جمعے کو ایک کنسرٹ ہال پر حملے میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور 145 زخمی ہوئے ہیں۔

کیموفلاج وردیاں پہنے 4 حملہ آوروں نے ماسکو کے  شمالی کراسنوگورسک علاقے کے کروکس سٹی کنسرٹ ہال میں  داخل ہو کر فائرنگ اور دھماکے کئے۔

دھماکوں سےکنسرٹ ہال میں آگ لگ گئی اور ہال کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں لوگ دب گئے۔

banner

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے آگ لگانے والے بم استعمال کیے جس کے نتیجے میں آگ تیزی سے پھیل گئی۔ حملے کے وقت ایک کنسرٹ شروع ہونے والا تھا اور چھ ہزار افراد موقع پر موجود تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش اور’ دہشت گردی‘ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

روسی قومی سلامتی کے نائب چیئرمین دیمتری میدرویف نے خون کا بدلہ خون سے لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے تمام ذمہ داروں کو بے رحمی سے ختم کریں گے۔

دوسری جانب داعش نے ماسکو کے مسلح حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے

داعش نے میسجنگ ایپ ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا کہ ’داعش کے جنگجوؤں نے روسی دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں ایک بڑے اجتماع پر حملہ کیا ہے۔

داعش کے بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ’حملہ آور بحفاظت اپنے مبینہ ٹھکانوں کی طرف واپس آ گئے۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024