Tuesday, June 10, 2025, 10:02 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مالدیپی صدر کا ہندوستانی فوج کو مالدیپ سے نکل جانے کا حکم

مالدیپی صدر کا ہندوستانی فوج کو مالدیپ سے نکل جانے کا حکم

مالدیپ کی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کو برداشت نہیں کریں گے، ڈاکٹرمعیزو

by NWMNewsDesk
0 comment

مالدیپ کے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ہندوستانی فوج کو اپنے ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔

 ڈاکٹر محمد معیزو کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہندوستان کے تمام فوجیوں کو مالدیپ سے فوری طور پر نکل جانے کا حکم دیا ہے، نو منتخب مالدیپی صدر ڈاکٹر محمد معیزو کہتے ہیں ہم اپنی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کو برداشت نہیں کریں گے۔

ڈاکٹر محمد معیزو نے کہا کہ ہندوستانی فوجیوں کی موجودگی مالدیپ کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ مالدیپ کے نومنتخب صدر نے اپنی جیت کے چند دن بعد بھارتی سفیر سے ملاقات میں یہ حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ مالدیپ طویل عرصے سے ہندوستان کی غیر ضروری مداخلت کے زیر عتاب رہا ہے۔ ہندوستانی فوج کے انخلا سے مالدیپ پر قبضے کی نیت سے کی گئی سرمایہ کاری بھی ضائع ہو گئی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024