Tuesday, April 15, 2025, 10:01 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مالدیپ نے بھارت کو باضابطہ طور پر ملک سے اپنی فوج نکالنے کا کہہ دیا

مالدیپ نے بھارت کو باضابطہ طور پر ملک سے اپنی فوج نکالنے کا کہہ دیا

مالدیپ میں بھارتی افواج کے 75 اہلکار تعینات ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے بھارت سے باضابطہ طور پر اپنے ملک سے بھارتی فوجی اہلکاروں کو واپس بلانے کی درخواست کردی۔

محمد معیزو نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت ملک کے اسٹریٹیجک اہمیت والے علاقے سے بھارتی فوج کو واپس بھیجنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

مالدیپ کے صدر کے دفتر نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ صدر نے رسمی طور پر یہ درخواست اُس وقت کی جب انہوں نے بھارتی مرکزی وزیر کرن رجیجو سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

 مالدیپ میں بھارتی افواج کے 75 اہلکار تعینات ہیں جو جہاز اڑانے اور سرویلنس سمیت دیگر امور کیلئے موجود ہیں۔

banner

17 نومبر کو حلف برداری کے بعد قوم سے پہلے خطاب میں مالدیپ کے صدر نے کہا تھا کہ انتخابی مہم میں کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔

واضح رہے کہ 45 سالہ محمد معیزو نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا کہ اقتدار میں آکر ملک سے بھارتی فوج کوبے دخل کریں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024