112
مغربی افریقہ کے ملک مالی میں ایک مسافر بس پل سے گر نے کے نتیجے میں 31 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
حادثہ 27 فروری کو مقامی وقت کے مطابق شام کو تقریباً 5 بجے پیش آیا تھا۔
بدقسمت بس مالی کے علاقے کینیبا سے ہمسایہ ملک برکینا فاسو جا رہی تھی جب وہ دریائے بگوئی کو عبور کرتے ہوئے پل سے الٹ گئی، واقعے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے جس میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ متاثرین میں مالی اور مغربی افریقہ کے دیگر علاقوں کے شہری شامل ہیں۔
