Friday, November 22, 2024, 7:07 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » متحدہ عرب امارات میں آج پھر شدید بارش کی پیشگوئی، دبئی میں آن لائن اسکولنگ کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں آج پھر شدید بارش کی پیشگوئی، دبئی میں آن لائن اسکولنگ کا اعلان

شہریوں کو گرد و غبار اور ریت اڑنے کے سبب محتاط رہنے کی ہدایت

by NWMNewsDesk
0 comment

متحدہ عرب امارات میں آج پھر شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے سبب دبئی کے نجی اسکولوں میں 2 اور 3 مئی کو آن لائن اسکولنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حکام نے پیش گوئی کی ہے کہ امارات میں بدھ کی شام سے موسم غیر مستحکم رہے گا، کہیں شدید اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہو گی جو جمعرات کی دوپہر تک جاری رہے گی جس پر دبئی پولیس نے شہریوں کو محتاط رہنے کا کہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والے بادل ملک کے مغربی حصہ میں بننا شروع ہوں گے اور بدھ کی رات تک یہ بڑھیں گے اور ابو ظبی کی طرف جائیں گے جبکہ جمعرات کو بادل دبئی، شارجہ، عجمان، راس الخیمہ، فجیرہ اور ام القیوین پر زیادہ شدت اختیار کریں گے۔

حکام نے بتایا کہ جمعرات کی شام سے موسم بہتر ہونا شروع ہوگا اور جمعہ اور ہفتے کو بادل چھائے رہیں گے، العین اور فجیرہ میں ہلکی سے متعدل بارش کا امکان ہے، اس دوران تیز ہوائیں چلیں گی اور سمندر میں بھی تلاطم رہے گا۔

banner

انتظامیہ کی جانب سے ڈرائیوروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گرد و غبار اور ریت اڑنے کے سبب محتاط رہیں، صورتحال سے نمٹنے اور لوگوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہنگامی ٹیمیں پوری طرح تیار ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024