Saturday, April 19, 2025, 1:01 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » متحدہ عرب امارات میں بارش کا سلسلہ تھم گیا، موسمی الرٹ ختم

متحدہ عرب امارات میں بارش کا سلسلہ تھم گیا، موسمی الرٹ ختم

شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ،آج اور کل بھی اسکولز اور تعلیمی ادارے بند

by NWMNewsDesk
0 comment

متحدہ عرب امارات می بارش کا سلسلہ تھمنے کے بعد حکومت کی جانب سے موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

دبئی ٹرام اور میٹرو سروس مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے۔

دبئی کی سب بڑی ہائی وے شیخ زائد پر ٹریفک کی بڑی حد تک روانی بحال ہوگئی ہےجبکہ مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کام جاری ہے۔

امارات کی متعدد شاہراہوں کو کھول دیا گیا ہے تاہم شارجہ کے متعدد علاقوں میں اشیاء خور و نوش کی سپر اسٹورز تک ترسیل تاحال معطل ہے۔

banner

شارجہ اور عجمان میں پانی کی نکاسی کی کوششیں جاری ہیں، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دبئی و دیگر ریاستوں میں آج اور کل بھی اسکولز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، حکام کی تعلیمی اداروں کو ریموٹ لرننگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں بیشتر علاقوں کیلئے موسم کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا ۔

دوسری جانب حکومت امارات کی جانب سے ’’مصنوعی بارش“ کی افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024