Thursday, November 21, 2024, 6:46 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال

متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال

دبئی سے شارجہ جانے والی بس سروس معطل، کئی پروازیں بھی منسوخ

by NWMNewsDesk
0 comment

متحدہ عرب امارات کی ریاستوں دبئی، شارجہ، ابوظبی، راس الخیمہ اور عجمان میں موسلادھار بارشوں سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔

بارشوں کے بعد ندی نالے بپھرنے سے دبئی سے شارجہ جانے والی بس سروس معطل ہوگئی، خراب موسم کے باعث دبئی جانے والی کئی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں جبکہ کچھ پروازوں کو مسقط اور دوحہ کو بھیج دیا گیا۔

شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث حکام نے شہریوں کو احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے اور ساحل پر نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

بارش کے باعث دبئی میں عرب امارات اور اسکاٹ لینڈ کا ایک روزہ میچ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024