Friday, November 22, 2024, 4:14 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » متنازعہ ویڈیو بنانے پر برٹش ایئرویز کی دو خواتین ملازمین برطرف

متنازعہ ویڈیو بنانے پر برٹش ایئرویز کی دو خواتین ملازمین برطرف

برٹش ایئرویز کا نسل پرستانہ رویہ سے متعلق تمام ملازمین کو انتباہ

by NWMNewsDesk
0 comment

برٹش ایئرویز نے اپنی دو ملازم خواتین کو ایک متنازعہ ویڈیو بنانے کی وجہ سے برطرف کردیا۔

ویڈیو کو ایک مسافر نے ٹک ٹاک پر پوسٹ کیا تو یہ تیزی سے پھیل گئی اور بڑے پیمانے پر اسے دیکھا گیا جس پر کمپنی کی انتظامیہ نے کارروائی کی اور اس میں ملوث ملازمین کو برطرف کر دیا۔

“نسل پرستانہ اور جارحانہ” قرار دیے جانے والی اس ویڈیو کو بڑے پیمانے پر پھیلایا گیا، ویڈیو میں برٹش ایئرویز کے لیے کام کرنے والے دو فلائٹ اٹینڈنٹ اس میں نظر آئے۔

ٹک ٹاک ایپ پر پوسٹ کی گئی ایک ریکارڈنگ میں ہولی والٹن کو لارین برے نے آنکھوں کے ترچھے اشارے کرتے ہوئے فلمایا تھا اور چینی لہجہ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا “مجھے شراب دو” جسے لوگ چینی مسافروں کا مذاق سمجھ رہے تھے۔

banner

واضح رہے برٹش ایئرویز نے ایسی ویڈیو کو نسل پرستانہ رویہ قرار دیتے ہوئے اپنے تمام ملازمین کو انتباہ جاری کیا ہے کہ آئندہ بھی اگر کوئی ملازم اس میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024