41
عدالت نے متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی دو مقدمات میں ضمانتیں خارج کرکے اشتہاری قرار دے دیا۔
سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی متنازعہ ٹویٹس پر درج دو مقدمات میں ضمانتیں خارج کیں، سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ اعظم سواتی جہاں نظر آئیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے، اعظم سواتی کو دونوں ایف آئی اے کے مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا، اعظم سواتی کی مسلسل عدم حاضری کے باعث عدالت نے ضمانتین خارج کیں۔