Thursday, September 19, 2024, 12:04 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مجھے نہیں معلوم ریلی میں لہرایا جانے والا صفحہ کون سا تھا، اعظم خان کا عدالت میں بیان

مجھے نہیں معلوم ریلی میں لہرایا جانے والا صفحہ کون سا تھا، اعظم خان کا عدالت میں بیان

تفتیشی افسر کے سامنے 161 کا بیان بغیر حلف اور 164 کا بیان مجسٹریٹ کے سامنے بھی بغیر حلف کے ریکارڈ کرایا، اعظم خان

by NWMNewsDesk
0 comment

سائفر کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے بطور گواہ پیش کیے گئےپاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے اڈیالہ جیل میں قائم آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا۔

اعظم خان نے سائفر کیس میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا 161 اور 164 کا بیان حلف پر نہیں ہوا اور مجھے نہیں معلوم کہ ریلی میں لہرایا جانے والا صفحہ کون سا تھا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تفتیشی افسر کے سامنے 161 کا بیان بغیر حلف اور 164 کا بیان مجسٹریٹ کے سامنے بھی بغیر حلف کے ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ 161 اور 164 کے بیان پر دستخط ان کے ہی ہیں، تاہم،مجھے ریلی میں لہرائے جانے والے پرچے کا علم نہیں ہے، وہ پرچہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نہ پڑھا اور نہ ہی کھولا تھا۔

banner

اعظم خان نے عدالت میں دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے نہیں جانتا وہ پیپر کیا تھا، جب عمران خان کو سائفر کی کاپی دی تو وہ پُرجوش ہو گئے تھے، اس کاپی میں ہمارے سفیر کی امریکی حکومت سے میٹنگ کی تفصیلات تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ’بانی پی ٹی نے کہا کہ امریکی حکام نے سائفر پیغام کے ذریعے بلنڈر کیا اور اندرونی عناصر کو اس کے ذریعے پیغام بھیجا ہے، سائفر کو اس وقت کے آرمی چیف اور اپوزیشن پارٹیز کے منتخب حکومت کی تبدیلی کے لیے اکٹھا ہونے پر ایکسپوز کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اعظم خان نے بیان میں کہا کہ  سابق وزیراعظم نے سائفر کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت تصور کیا اور اسے مزید پڑھنے کے لیے اپنے پاس رکھ لیا تھا، پھر کچھ دنوں بعد میں نے پوچھا تو عمران خان نے کہا سائفر گم ہو گیا ہے۔

اعظم خان نے میں بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملٹری سیکرٹری، اے ڈی سی اور ذاتی اسٹاف کو سائفر تلاش کرنے کی ہدایت کی، جب تک میں پرنسپل سیکرٹری رہا تب تک سائفر کاپی واپس نہیں ہوئی تھی، بانی پی ٹی آئی نے کافی بار ملٹری سیکرٹری اور دیگر اسٹاف کو کاپی تلاش کرنے کی ہدایت کی اور یہ کام وہ دونوں کررہے تھے‘۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024