Monday, July 21, 2025, 8:59 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مجھے پاکستانی اور مسلمان ہونےکی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے: میئر لندن

مجھے پاکستانی اور مسلمان ہونےکی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے: میئر لندن

زیک گولڈ اسمتھ نے میرے خلاف پاکستانی اور مسلمان ہونے پرنسل پرستانہ مہم چلائی

by NWMNewsDesk
0 comment

لندن کے میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی اور مسلمان ہونےکی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے اور 2016 میں زیک گولڈ اسمتھ نے ان کے خلاف اسلاموفوبک حملوں کی بنیاد رکھی۔

میئر لندن نے کہا کہ زیک گولڈ اسمتھ نے میرے خلاف پاکستانی اور مسلمان ہونے پر نسل پرستانہ مہم چلائی۔

صادق خان نے کہا کہ لندنستان اور مسلم سلیپر سیل جیسے الفاظ کا استعمال خطرناک ہے، مسلمان معاشرے کا حصہ ہیں وہ معاشرے میں قبولیت کے لیے اورکیا کریں، رشی سونک اور ان کی کابینہ مجھ پر الزامات لگانے والے کو نسل پرست کہنے سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رشی سونک اور دیگر اسلامو فوبک کا لفظ استعمال ہی نہیں کرتے، 2016 کی طرح پھر میرے خلاف نسل پرستانہ مہم شروع کردی گئی ہے، مجھے مسلمان اور پاکستانی کہہ کر لوگوں کو ووٹ دینےسے ڈرایا جائےگا۔

banner

میئر لندن نے کہا کہ مشکلات کے باوجود لندن میں جرائم کی وارداتوں کو نیچے لائے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024